10
پشاور (پاک ٹوڈے): لکی مروت کے علاقے سرہ درگہ میں پولیس، امن کمیٹی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران کمانڈر رخمدل مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق رخمدل تختی خیل کا سینئر مقامی کمانڈر اور کمانڈر ٹیپو گل مروت کا قریبی ساتھی تھا۔ اس پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام تھا۔
