19
پشاور (پاک ٹوڈے): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل صرف 13 اکتوبر کے لیے نافذ العمل ہوگا۔
