پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی کے نفاذ اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف پُرامن احتجاج کی کال دے دی ہے۔
پی ٹی آئی پشاور کے ضلعی صدر عرفان سلیم کے مطابق احتجاج پیر، 12 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے ہشتنگری جی ٹی روڈ پشاور پر کیا جائے گا۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق احتجاج کی کال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور دیگر رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف دی گئی ہے۔
عرفان سلیم نے پشاور کے عوام، پارٹی کارکنان، تنظیمی عہدیداران، پارلیمنٹیرینز اور ٹکٹ ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔
