17
پشاور (پاک ٹوڈے): لوئر دیر میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد اعظم خان کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے چھاپہ مارا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد ایم پی اے محمد اعظم خان کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد گھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
دوسری جانب اہل خانہ اور پی ٹی آئی کارکنان نے محمد اعظم خان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
