پشاور (پاک ٹوڈے): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے تیار تھی، تاہم گورنر راج اور ایمرجنسی جیسے اقدامات آخری آپشن ہونے چاہئیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کو جاری رہنے دینا چاہیے اور خیبرپختونخوا کے معاملات آئین کے مطابق حل کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ صوبے کے مسائل کو جمہوری اور آئینی طریقے سے حل کیا جا سکے۔
