3
پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے غیر فعال وزیر آفتاب عالم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے آفتاب عالم پر غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
نوٹس کے ذریعے گورنر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پریس کانفرنس کرکے اپنے الزامات واپس لیں اور ان پر معافی مانگیں۔
قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ آفتاب عالم کو 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
