18
ٹانک (پاک ٹوڈے): گرہ مٹھو کے علاقے سے آغا خان این جی او کے تحت بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) میں کام کرنے والے 3 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق تینوں افراد کو گزشتہ روز گرہ مٹھو کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔ مغویوں میں سعید انور، سفیراللہ اور سید باشاہ شامل ہیں۔
واقعے سے متعلق مزید معلومات اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔
