17
کرم (پاک ٹوڈے):ضلع کرم کے علاقے تور غر میں ایک رہائشی مکان پر مارٹر کا گولہ گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مارٹر کا گولہ نامعلوم سمت سے آکر گھر پر گرا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے صدہ ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مارٹر گولہ کہاں سے اور کس جانب سے فائر کیا گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
