پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور میں سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو موجودہ صورتحال پر اہم بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، لانگ مارچ کے قافلوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گورنر راج، ایمرجنسی کے نفاذ اور دیگر قانونی آپشنز پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
پشاور کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔
