16
انقرہ (پاک ٹوڈے): ترکیہ کی پولیس نے ملک کے 16 صوبوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے داعش سے مبینہ روابط کے الزام میں 51 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترکیہ کی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد پر داعش کے ساتھ تعاون، تنظیم کی مالی معاونت اور سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم گرفتار افراد کے خلاف الزامات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
