12
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزارت اطلاعات نے وفاقی دارالحکومت میں سڑکیں بند کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف مقامات پر رکھے گئے کنٹینرز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے احتیاطی اقدام ہیں۔ بیان کے مطابق یہ انتظام اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں حساس تنصیبات اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ جانبدارانہ رپورٹنگ گمراہ کن اور منفی تاثر پیدا کرتی ہے، جبکہ جھوٹ اور پروپیگنڈا حقائق کا متبادل نہیں ہوسکتا۔
