22
پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے استعفے سے متعلق کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں، البتہ یہ باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ سہیل آفریدی جا رہے ہیں اور علی امین گنڈاپور واپس آ رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ ہاؤس سے باقاعدہ اور مقررہ طریقہ کار کے تحت استعفیٰ موصول ہوا تو وہ اسے منظور کر دیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں، تاہم افغانستان سے کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کیے جانے والے حملوں پر انہوں نے کوئی مذمت نہیں کی۔
