15
کرم (پاک ٹوڈے): پاک افغان سرحد پر کرم سیکٹر میں دونوں جانب سے شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
افغان جانب کے مقامی رہائشیوں کے مطابق سرحد پر فریقین کی جانب سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم جھڑپوں کی شدت، دورانیے اور ممکنہ جانی یا مالی نقصانات سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور دونوں جانب سے باضابطہ مؤقف کا انتظار ہے۔
