خاران (پاک ٹوڈے): خاران کے علاقے لَجّے میں نسوکی، خاران روڈ پر ایک پک اپ مبینہ طور پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے میں پک اپ کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پک اپ میں مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے جو انار باغ میں انار لوڈ کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باوجود گاڑی میں موجود 7 مزدور محفوظ رہے۔ جاں بحق ڈرائیور اور تینوں زخمیوں کا تعلق نسوکی سے بتایا گیا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اسپتال نسوکی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
