20
راولپنڈی (پاک ٹوڈے): اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔ 30 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں زیر سماعت مقدمات، صحت اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے بعد دونوں کو واپس ان کی نشستوں اور بیرکوں میں منتقل کر دیا گیا۔
