5
میرانشاہ (پاک ٹوڈے): آج شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے خدی میں کرفیو کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عبداللہ قیوم کی سرکاری گاڑی پر نامعلوم سمت سے فائرنگ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سرکاری گاڑی میرانشاہ سے بنوں کی جانب جا رہی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی گاڑی کو لگی، تاہم گاڑی میں اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ قیوم خود موجود نہیں تھے جبکہ ان کے بچے اور اہلخانہ سوار تھے۔
فائرنگ کے اس واقعے میں تمام افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
