بخارسٹ (پاک ٹوڈے): رومانیہ میں تعینات نیٹو کے ایک ہسپانوی ایف 18 (F-18) جنگی طیارے نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ڈرون کو کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا ہے۔
رومانیہ کی وزارت دفاع اور نیٹو حکام کے مطابق یہ ڈرون مالدووا کی جانب سے یوکرین اور مالدووا کی سرحد کے قریب رومانیہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، جسے نیٹو ایئر کمانڈ کے ہسپانوی دستے نے فوری کارروائی کر کے تباہ کر دیا۔
سن 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے یہ چوتھا موقع ہے کہ رومانیہ کی فضائی حدود میں کسی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مشرقی یورپ میں نیٹو کے رکن ممالک کی فضائی حدبندی کی نگرانی اور دفاع مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
