1
پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور میں فائرنگ کے ایک واقعے میں واپڈا کا اہلکار جاں بحق ہوگیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعہ سفید سنگ کے قریب وارسک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے واپڈا اہلکار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
