4
میرانشاہ (پاک ٹوڈے): شمالی وزیرستان کے علاقے شوال، زرمج میلہ میں فوجی چیک پوسٹ پر سنئپر (Sniper) حملے کے نتیجے میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کے اہلکار حسن علی شاہ مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے ایف سی اہلکار حسن علی شاہ کا تعلق کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار سے تھا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
