11
جنوبی وزیرستان (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں دو ٹھیکیداروں کو اغوا کرنے اور ایک گاڑی کو آگ لگانے کی ذمہ داری ایک کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے۔
کالعدم تنظیم کے مطابق اغوا کیے گئے دونوں افراد چیک پوسٹ کی تعمیر کے لیے سامان فراہم کر رہے تھے، جس کی بنیاد پر انہیں اغوا کیا گیا۔ تنظیم نے ایک گاڑی کو آگ لگانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
تاہم مغوی ٹھیکیداروں کی شناخت، ان کی موجودہ صورتحال اور واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
