ٹانک (پاک ٹوڈے): ٹانک کے علاقے عمر خان کلی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے اور آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق 14 اکتوبر کی رات نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور چھوٹے و بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ حملے کے دوران مدد کے لیے آنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ای ڈی دھماکا بھی کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے حملے کا بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران 5 نامعلوم حملہ آور ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
آئی ای ڈی دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کارروائی جاری ہے۔
