تحریر: ریاض حسین
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے لیے بینکوں سے قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے، مالی وسائل تک رسائی بہﱰ بنانے اور قرضوں کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے متبادل طریقہ کار متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت کا مقصد ایسے شعبے کو مضبوط بنانا ہے جو پاکستان کی افرادی قوت کے ایک بڑے حصے کو روزگار فراہم کرتا ہے۔
وزیراعظم نے ایس ایم ایز کی مالی معاونت سے متعلق اجﻼس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کاروباری افراد کے لیے قرضوں کا حصول، ضروری دستاویزات کی تیاری اور بین اﻻقوامی منڈیوں میں برآمدات کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مﻮؤثر رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’ایس ایم ایز ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی سہولت کاری سے معاشی سرگرمیوں، روزگار اور کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا۔‘‘
وزیراعظم نے تجویز دی کہ بینک قرضوں کی فراہمی کے لیے روایتی ضمانتوں کے علاوہ پاکستان سنگل ونڈو پر دستیاب برآمدی ریکارڈ، ایکسپورٹ انشورنس کے ذریعے سپﻼئی چین کا حصہ ہونے اور ڈیجیٹل انوائسنگ کے ریکارڈ کو بھی متبادل ضمانت کے طور پر قبول کریں۔
انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی کہ قرضوں کی فراہمی کے لیے روایتی ضمانتوں پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے کاروبار کے نقد مالی بہاوؤ (کیش فلو) کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ اس کے علاوہ ایس ایم ایز کو قرض دینے سے متعلق بینکوں کے احتیاطی ضوابط (پرڈنشل ریگولیشنز) پر نظرثانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو یہ بھی کہا کہ سرکاری اداروں کے پاس موجود ضروری معلومات تک بینکوں کی رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ قرضوں کی درخواستوں پر کارروائی تیز کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں کی ذمہ داری صرف قرضوں کی فراہمی تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ انہیں ایس ایم ایز کو لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کے اجرا اور بینک گارنٹی کے حصول میں بھی مدد فراہم کرنی چاہیے تاکہ کاروباری ادارے اپنی سرگرمیاں بہﱰ انداز میں جاری رکھنے اور بین اﻻقوامی تجارت میں حصہ لینے کے قابل ہو سکیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بینکوں نے جون 2028 تک ایس ایم ایز کو 2,000 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے اور قرض حاصل کرنے والے کاروباری اداروں کی تعداد بڑھا کر 7 ﻻکھ 75 ہزار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سرکاری اندازوں کے مطابق پاکستان میں مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی تعداد تقریباً 71 ﻻکھ 40 ہزار ہے۔ یہ شعبہ ملکی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں تقریباً 40 فیصد، برآمدات میں لگ بھگ 30 فیصد حصہ ڈالتا ہے، جبکہ غیر زرعی شعبے کی 80 فیصد سے زائد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرتا ہے۔
معیشت اور روزگار میں نمایاں کردار کے باوجود چھوٹے کاروباری اداروں کو بینکوں سے قرضوں کے حصول میں بدستور مشکﻼت کا سامنا ہے۔
کاروباری برادری کا تمام صوبوں کے لیے یکساں مالی سہولیات کا مطالبہ ایس ایم ایز کی مالی معاونت بہﱰ بنانے کے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں ایس ایم ایز کے سابق صدر سجاد احمد نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی، خصوصاً معاشی طور پر کمزور صوبوں میں، سستے قرضوں کی فراہمی ناگزیر ہے۔
تاہم انہوں نے حکومتی قرضہ اسکیموں میں صوبوں کے درمیان عدم مساوات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں ترجیحی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ان کے مطابق پنجاب حکومت 4 کروڑ روپے تک بﻼ سود قرضے فراہم کر رہی ہے، جبکہ دیگر صوبوں کے کاروباری افراد کو اس نوعیت کی سہولت دستیاب نہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ ’’اگر پنجاب میں یہ قرضے عوام کے پیسے سے فراہم کیے جا رہے ہیں تو کیا یہ پورے پاکستان کا پیسہ نہیں؟‘‘ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے کاروباری افراد کو سرکاری مالی معاونت تک یکساں رسائی حاصل ہونی چاہیے۔
سجاد احمد نے کہا کہ دیگر صوبوں میں موجود قرضہ اسکیموں کے تحت پانچ سے 10 فیصد تک شرح سود پر نسبتاً کم رقم فراہم کی جا رہی ہے، جو بڑھتے ہوئے کاروباری اخراجات کے پیش نظر چھوٹے کاروباروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔
ان کے بقول موجودہ مہنگائی اور مارکیٹ کے حاﻻت میں 15 ﻻکھ روپے کا قرض بھی ایک قابل عمل کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار کو وسعت دینے کے لیے کافی نہیں، جبکہ زیادہ رقم کے قرضوں پر شرح سود بھی بڑھ جاتی ہے، جس سے کاروباری افراد پر مزید مالی بوجھ پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سے سات برسوں کے دوران معاشی مشکﻼت، امن و امان کی خراب صورتحال، پاک افغان سرحد کی بندش اور کان کنی و ماربل پروسیسنگ کی صنعتوں کو درپیش پابندیوں کے باعث کاروباری برادری کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مشکﻼت کے باوجود کاروباری افراد بجلی کے بل، مختلف ٹیکسز اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس ادا کر رہے ہیں، لیکن انہیں اس کے مقابلے میں مناسب مالی ریلیف اور مراعات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
سجاد احمد نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ خصوصاً خیﱪ پختونخوا کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے خصوصی مالی پیکیج متعارف کرایا جائے، جس میں بلا سود قرضے، کم شرح سود پر مالی معاونت اور ٹیکسوں میں ریلیف شامل ہو۔
انہوں نے کہا کہ سستے قرضوں کی فراہمی موجودہ کاروباروں کو تحفظ دینے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
حکومت کا حالیہ اقدام طویل عرصے سے درپیش بعض مشکﻼت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، بشرطیکہ بینک ان ہدایات پر مﻮؤثر عمل درآمد کریں اور چھوٹے کاروباری اداروں کو غیر ضروری ضمانتوں اور پیچیدہ شرائط کے بغیر قرضوں تک رسائی فراہم کریں۔
تاہم خیبرپختونخوا کی کاروباری برادری کا بنیادی مطالبہ بدستور یہی ہے کہ اسے دوسرے صوبوں کے برابر مواقع، سستے قرضے اور صنعتوں کو درپیش معاشی و سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی حکومتی تعاون فراہم کیا جائے۔
