1
کوئٹہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اور پل تباہ ہوگیا، جس کے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پل کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا، جس کے نتیجے میں پل تباہ ہوگیا اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
