اسلام آباد (پاک ٹوڈے): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور باہمی دلچسپی کے معاملات میں رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات کی۔
اس موقع پر علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کے لیے آر فور (R4) ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ممکنہ انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے سفارتی روابط کی رفتار برقرار رکھنے اور اہم علاقائی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
