1
دبئی (پاک ٹوڈے): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ آئی سی سی بورڈ نے ان کی بلامقابلہ دوبارہ تقرری کی تصدیق کر دی۔
رپورٹ کے مطابق جے شاہ کی دوسری مدت کے لیے چیئرمین شپ کی تجویز بالی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران بورڈ ڈائریکٹرز کی جانب سے پیش کی گئی، جس کے بعد وہ بلامقابلہ اس عہدے پر برقرار رہے۔
جے شاہ اس سے قبل بھی آئی سی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ دوسری مدت کے لیے ان کا انتخاب عالمی کرکٹ کی قیادت میں تسلسل کی علامت ہے۔
