پشاور (پاک ٹوڈے): کوہاٹ میں غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے بلاک سی، بلاک ڈی اور ملحقہ مائننگ ایریاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھلے کنٹینرز، بوتلوں اور گیلنوں میں خرید و فروخت اور ترسیل پر 60 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز وزیر نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا حکم نامہ جاری کیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
حکم نامے کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غیر قانونی مائننگ کی سرگرمیوں کی روک تھام اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
