ابوظبی (پاک ٹوڈے): ابوظبی میں مقیم ۶۴ سالہ پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے لاٹری میں ۱ کروڑ ۵۰ لاکھ درہم (تقریباً ۱ ارب ۲ کروڑ پاکستانی روپے) کا بڑا انعام جیت لیا ہے۔ لاٹری انتظامیہ نے جب فون کرکے انہیں اس شاندار کامیابی کی اطلاع دی تو انہوں نے اسے ابتدائی طور پر ایک فراڈ کال سمجھا اور یقین کرنے سے انکار کر دیا۔
بعد ازاں لاٹری انتظامیہ کی ہدایت پر ویب سائٹ پر اپنا ٹکٹ نمبر چیک کرنے کے بعد شوکت آفتاب کو اپنی اس غیر معمولی کامیابی کا یقین آیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ گزشتہ ۱۵ سالوں سے باقاعدگی سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے اور بالاخر ان کی دیرینہ کوشش کا میاب ٹھہری۔ اسی قرعہ اندازی میں چار بھارتی اور ایک بنگلا دیشی شہری نے بھی ایک ایک لاکھ درہم کا انعام جیتا ہے۔