بلوچستان: ضلع بولان کے شہر بھاگ پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری تنصیبات پر قبضہ

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع بولان کے اہم شہر بھاگ میں بڑی تعداد میں مسلح افراد داخل ہو گئے ہیں اور انہوں نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
پاک ٹوڈے نمائندے کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اسٹیشنز اور بینکوں سمیت کئی اہم تنصیبات کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ شہر میں شدید فائرنگ اور جھڑپیں جاری ہیں۔

شہر میں صورتحال انتہائی کشیدہ اور نظام زندگی معطل ہے جبکہ مختلف سائٹس پر سیکیورٹی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ واقعے میں جانی و مالی نقصان اور دیگر تفاصیل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related posts

افغانستان کا بدخشان اور ڈیورنڈ لائن کے ساتھ پاکستانی مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ

ملکی معیشت کی مضبوطی پر عوامی اعتماد میں مزید 14 فیصد کمی، Ipsos سروے رپورٹ جاری

15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط، فاٹا انضمام بھی بدترین ثابت ہوا: مولانا فضل الرحمان