یوٹیوب ڈیزائن میں مسلسل تبدیلیوں کی اصل وجہ کیا ہے؟ کمپنی نے وضاحت جاری کر دی

سان فرانسسکو (پاک ٹوڈے): ویڈیو شیئرنگ کی عالمی پلیٹ فارم یوٹیوب کے موبائل اور ویب انٹرفیس میں مسلسل ہونے والی تبدیلیاں اکثر صارفین کے لیے الجھن کا باعث بنتی ہیں، تاہم اب کمپنی نے ان تجربات اور ڈیزائن ریویژن کے پیچھے چھپی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

​یوٹیوب کے نائب صدر جوناتھن ٹریلسکی نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پلیٹ فارم پر مسلسل تبدیلیوں کا بنیادی مقصد یوٹیوب کا استعمال مزید آسان اور ہموار بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی یوزر انٹرفیس کو غیر ضروری عناصر اور بے ہنگم پن سے پاک رکھنا چاہتی ہے، تاکہ صارفین کی توجہ صرف مواد پر مرکو ز رہے۔

​ان کے مطابق حال ہی میں متعارف کروائی گئی ڈیزائن کی تبدیلیاں، جیسے کہ بٹنوں کی نئی لُک، ان فیچرز کو زیادہ نمایاں اور واضح بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان نئے اور آسان ڈیزائنز کو اب اسمارٹ ٹی وی اور بڑی اسکرینز تک بھی توسیع دی جا رہی ہے تاکہ تمام ڈیوائسز پر صارفین کو ایک جیسا اور بہتر تجربہ حاصل ہو سکے۔

Related posts

مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ مواد کی پہچان

انسٹاگرام کا نیا لوگو متعارف، صارفین کا شدید ردِعمل اور طنزیہ تبصرے