یمن: 8 صوبوں پر فضائی حملے، حوثیوں کے مطابق 72 افراد ہلاک

صنعا (پاک ٹوڈے): یمن میں حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 صوبوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 72 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یہ حملے زیادہ تر حوثیوں کے زیرِ کنٹرول دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع بنی حشیش کے علاقے میں کیے گئے۔

حوثیوں نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

Related posts

قمر باجوہ سے صرف سلام دعا ہوئی، وقت کے ساتھ دشمنی دوستی میں بدل سکتی ہے، بیرسٹر گوہر

شاہ محمود قریشی طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

تربیال ڈیم توسیعی منصوبے میں پانی داخل ہونے کا واقعہ، واپڈا نے مرکزی سرنگ منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی