عدن (پاک ٹوڈے): یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بدھ کے روز شہر عدن میں ہوائی اڈے کے قریب واقع سعودی زیرِ انتظام فوجی کیمپ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بیان میں کہا کہ ان کی مسلح افواج نے عدن کے بدر کیمپ میں سعودی فورسز کے آپریشن روم کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ایک پولیس اہلکار اور خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافی نے علاقے میں دھواں اٹھتے دیکھنے کی اطلاع دی ہے۔ تاہم، فراہم کردہ اطلاعات میں حملے سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔