یمن میں حوثیوں کا سیکیورٹی تربیتی مرکز پر حملہ، 53 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

یمن (پاک ٹوڈے): یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں سیکیورٹی تربیتی مرکز پر حوثیوں کے حملے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حملے کے وقت مرکز میں نئے بھرتی ہونے والے داخلی سیکیورٹی اہلکار تربیت حاصل کر رہے تھے۔

انادولو ایجنسی کے مطابق شبوہ کی مقامی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات مضبوط بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر فوجی اور سیکیورٹی اقدامات ضروری ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور سعودی قیادت میں قائم اتحاد سے صوبے کی دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب حوثیوں کی طرف سے فوری طور پر حملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حوثیوں اور سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

یمن 2014 سے مسلح تنازع کی لپیٹ میں ہے، جب حوثیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرکے ملک کے شمالی حصوں میں اپنا کنٹرول بڑھا لیا تھا۔ طویل جنگ کے باعث ملک کو شدید انسانی بحران اور مسلسل عدم استحکام کا سامنا ہے۔

Related posts

باجوڑ میں فائرنگ، تحصیل سلارزئی میں گل رحیم نامی شخص جاں بحق

پشاور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، کوہاٹ روڈ پر مارکیٹیں مسمار

پاکستان میں پولیو کا ساتواں کیس سامنے آگیا، کراچی میں 6 ماہ کا بچہ متاثر