گورنر خیبرپختونخوا کی علماء سے قیامِ امن میں کردار ادا کرنے کی اپیل

پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علماء کرام سے قیامِ امن میں بنیادی کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء معاشرے میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

فیصل کریم کنڈی نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام طبقات کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، جبکہ علماء کرام عوام میں مثبت سوچ، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں آٹے کی سرکاری قیمت مقرر، 20 کلو تھیلا 2520 روپے میں دستیاب ہوگا

پشاور میں افغان مہاجرین کے خلاف پولیس کارروائیاں جاری، طورخم سے یکم نومبر کو واپسی کے انتظامات

افغانستان کے صوبہ قندھار میں پاکستان سے اسمگل کی گئی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی