کوہاٹ: طور چھپر میں واپڈا ملازمین کی سکیورٹی پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

کوہاٹ (پاک ٹوڈے) کوہاٹ کے علاقے طور چھپر میں واپڈا کے ملازمین بجلی کے کھمبے کی مرمت کا کام کر رہے تھے، جبکہ پولیس پارٹی واپڈا ملازمین کو سکیورٹی فراہم کرنے کے فرائض انجام دے رہی تھی۔

مرمتی کام کے دوران مسلح افراد کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس واپڈا کے ملازمین کو اس لیے سکیورٹی فراہم کر رہی تھی تاکہ بجلی کے کھمبے کی مرمت کا کام بحفاظت مکمل ہو سکے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے، جس سے عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عوامی خدمت اور واپڈا ملازمین کی سکیورٹی کے فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس اپنی قانونی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری عزم اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دے گی۔
واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

چین کی قیادت میں بریکس اے آئی اوپن سورس زون اور اسپیشل اکنامک زون پارٹنرشپ کی تجویز

حوثیوں کے حملے عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی کے لیے خطرہ ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گر گئی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر پہنچ گئی