کوئی بھی کھلاڑی اہم نہیں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق فائنل الیون کا انتخاب ہوگا: بابر اعظم

لندن (پاک ٹوڈے): قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی بھی فرد واحد یا کھلاڑی اہم نہیں ہوتا، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہی بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پچ کا معائنہ کرنے کے بعد حتمی الیون کا فیصلہ کیا جائے گا کیونکہ میچ جیتنے کی ذمہ داری پوری ٹیم پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف بولرز کے 20 وکٹیں لینے سے کام نہیں چلے گا بلکہ بیٹرز کو بھی بورڈ پر رنز بنانے ہوں گے۔ رضوان سمیت تمام سینئر کھلاڑیوں پر کوئی بوجھ نہیں بلکہ آگے بڑھ کر پرفارم کرنے کی بڑی ذمہ داری ہے۔

قومی کپتان نے تسلیم کیا کہ تسلسل سے وکٹیں گرنا ان کی بڑی خامی رہی ہے جس پر خصوصی فوکس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لارڈز میں پاکستان کے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا اور ٹیم گزشتہ میچ کے مقابلے میں بالکل مختلف اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ آئندہ میچ اور سیریز کے لیے 90 فیصد فٹ ہیں۔

Related posts

پاکستان کا سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 216 رنز کا ہدف

ٹیسٹ میچ: بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کی پہلی اننگز 240 رنز پر ختم، رحمت شاہ کی ناقابلِ شکست سنچری

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا