کوئٹہ کے ہزار گنجی کراس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افغان شہری جاں بحق، 1 زخمی

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے ہزار گنجی کراس پر منگل کی رات نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افغان شہری جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ 4 افغان شہری افغان سرحد کے قریب واقع ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے کوئٹہ پہنچے تھے۔ تمام افراد کوئٹہ سے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی انتظار میں کھڑے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

متعلقہ علاقے کے ڈی ایس پی / پولیس کمانڈر خضر حیات نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افغان شہری موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Related posts

آئین اور قانون کے دائرے میں مذاکرات ہوں تو کامیاب ہوں گے، راجہ ناصر عباس

کور کمانڈرز کانفرنس پر ہم بات نہیں کرتے، یہ افواج پاکستان کی پریس ریلیز ہوتی ہے، بیرسٹر گوہر

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کی مؤثر نگرانی کی سفارش