کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، گاڑیوں کی چیکنگ جاری

پشاور (پاک ٹوڈے): کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح مرد و خواتین کی جانب سے ناکہ بندی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی شروع کر رکھی ہے، جس سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور مسافروں میں خوف و ہراس کی صورتحال ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاہم، واقعے اور سیکیورٹی کارروائی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

Related posts

وزارتِ مواصلات میں دو سال کے دوران 222 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام

بلاول بھٹو: دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے ہو تو کے پی میں گورنر راج ختم ہو سکتا ہے