کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں 5 زیرِ تربیت اہلکاروں کی طبیعت ناساز، 2 کی موت واقع

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں زیرِ تربیت 5 پولیس اہلکاروں کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق اہلکاروں کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ 5 اور 7 نومبر کو دل کا دورہ پڑنے سے دو زیرِ تربیت اہلکار سمیع اللہ اور مرزا خان کی موت واقع ہوئی تھی۔

پولیس ترجمان نے ناقص خوراک یا فوڈ پوائزننگ کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔

Related posts

جے یو آئی کو 9 مئی جیسے واقعے کی طرف دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے، کامران مرتضیٰ

نئے صوبوں کے قیام کی بحث، انتظامی اصلاحات یا وسائل اور سیاسی اختیار پر قبضے کی کوشش؟

ابراہیم کالن: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے قطر آئندہ ہفتے اہم ملاقات کی میزبانی کرے گا