کشمیر: ریڑھ سے حویلی جانے والی مرکزی شاہراہ رات سے بند، فائرنگ کی اطلاعات

کشمیر (پاک ٹوڈے): ریڑھ سے حویلی جانے والی مرکزی شاہراہ گزشتہ رات 12 بجے سے آمدورفت کے لیے بند ہے، جبکہ علاقے میں فائرنگ اور فورسز کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق رات کے وقت فورسز علاقے میں پہنچیں اور فائرنگ کی، تاہم عوامی مزاحمت کے بعد واپس چلی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح 5 بجے سے فورسز دوبارہ علاقے میں موجود ہیں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مقامی افراد کی جانب سے مزاحمت بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔

Related posts

عمران خان کے کزن قاسم زمان اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

سعودی عرب کے 2 ایئرپورٹس پر میزائل اور ڈرون حملے، 3 افراد زخمی

پشاور ہائیکورٹ کا لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار