کراچی میں گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی کارروائیاں جاری

کراچی (پاک ٹوڈے): شہر کے سائٹ ایریا میٹروول کے قریب پلاٹ نمبر اے 14 پر واقع اورمونڈیا گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آگ بجھانے کے لیے ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کے پانچ سے زائد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کے دو واٹر باؤزر بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ممکنہ خدشات کے پیش نظر اسنارکل بھی موقع پر روانہ کی گئی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چند روز قبل بھی اسی مقام پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی بالائی منزل پر گودام قائم ہے۔

Related posts

اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار

ڈی جی خان ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کا پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین، جوان دلیری سے لڑ رہے ہیں