لندن (پاک ٹوڈے): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہے اور فوجی جوان بہادری سے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے شہدا کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔