کراچی میں سی آئی اے پولیس کا افسر شہری کو اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان وصول کرنے میں ملوث نکلا

کراچی (پاک ٹوڈے): شہر قائد میں شہری کو اغوا کرکے بھاری تاوان وصول کرنے کے الزام میں سی آئی اے پولیس کے ایک افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے افسر انسپکٹر رسول بخش اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا۔ گرفتار انسپکٹر لیاقت آباد میں ڈی آئی او کے عہدے پر تعینات تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ملیر کینٹ تھانے کی حدود سے ایک شہری کو اغوا کیا اور اس کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان وصول کیا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں بھی کارروائی کرتے ہوئے دو جعل سازوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سکیورٹی کمپنی کے نام پر غیرقانونی برانچ قائم کرکے کام کرنے میں ملوث تھے۔

کراچی میں پولیس اہلکاروں کے جرائم میں ملوث ہونے کے واقعات نے شہریوں کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی سے متعلق سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

Related posts

یمن: تارکین وطن کی کشتی پر حملے میں 19 افراد ہلاک، حوثیوں کا سعودی افواج پر الزام

تھرپارکر: اراضی تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، 6 افراد زخمی

آئی پی ایل 2027: تین افغان کرکٹرز کو ان کی ٹیموں نے برقرار رکھ لیا