13
کانک (پاک ٹوڈے): محکمہ آبپاشی کے تین ملازمین کو سرکاری امور کے سلسلے میں کانک بھیجا گیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق انہیں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کو دو روز گزر چکے ہیں، تاہم مغوی ملازمین کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں اور نہ ہی سرکاری سطح پر کسی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔
ملازمین کے مبینہ اغوا کی اطلاع کے بعد ان کے اہلخانہ اور محکمہ آبپاشی کے دیگر ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔
