کاسپرسکی نیکسٹ میں جدید AI صلاحیتوں کا اضافہ؛ سائبر خطرات سے تحفظ مزید مضبوط

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): کاسپرسکی نے کاروباری اداروں کو سائبر حملوں سے بچانے کے لیے اپنے سیکیورٹی پلیٹ فارم "کاسپرسکی نیکسٹ” میں جدید مصنوعی ذہانت (AI) کی صلاحیتیں شامل کر دی ہیں، جس کا مقصد خطرات کی تیز رفتار نشاندہی اور ڈیٹا کا مؤثر تجزیہ ممکن بنانا ہے۔

کراچی میں منعقدہ انفوسیک 2026 کانفرنس کے موقع پر کاسپرسکی کے پاکستان اور افغانستان کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ انس نسیم نے نئی اپ ڈیٹ کے بارے میں بتایا کہ اس کے ذریعے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (SOC) ٹولز، اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ ریسپانس (EDR) اور AI صلاحیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا گیا ہے۔ اس نئی ریلیز سے کاروباری اداروں کو کم ہارڈویئر وسائل کے ساتھ زیادہ سیکیورٹی فراہم کی جا سکے گی، جس سے آپریشنل اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

کاسپرسکی کی تحقیقات کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک کمپنی اپنے سیکیورٹی آپریشنز میں EDR ٹیکنالوجی شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نئی بہتری متعارف کرائی گئی ہے۔

Related posts

چینی ہیومنائیڈ روبوٹ نے 100 میٹر دوڑ میں یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹاپ کریئیٹرز کی تسخیر کے لیے اربوں روپے کی پیشکشیں، ڈیجیٹل اسٹریمنگ میں نئی جنگ چھڑ گئی

گوگل عسکریت پسندانہ اور پرتشدد مواد کی مؤثر نگرانی کرے: پاکستان کی گوگل وفد سے اپیل