ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

پشاور (پاک ٹوڈے): ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے جھنڈو خیل میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ان کا چچا شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والا شخص دونوں بچوں کا والد ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عالیان، عاشق اللہ اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔

Related posts

قمر باجوہ سے صرف سلام دعا ہوئی، وقت کے ساتھ دشمنی دوستی میں بدل سکتی ہے، بیرسٹر گوہر

شاہ محمود قریشی طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

تربیال ڈیم توسیعی منصوبے میں پانی داخل ہونے کا واقعہ، واپڈا نے مرکزی سرنگ منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی