ڈی آئی خان: انڈس ہائی وے پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، چشمہ شوگر ملز کے 10 سے 12 اہلکار اغوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): تھانہ پروا کی حدود میں پروا اور ماہڑہ کے درمیان مکڑ ڈرین کے قریب مین انڈس ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے حسن کوچ مسافر بس روک لی اور چشمہ شوگر ملز-II کے 10 سے 12 اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں اور شوگر ملز کے اہلکاروں سے موبائل فون اور نقدی لوٹنے کے بعد ان کے شناختی کارڈ چیک کیے۔ بعد ازاں چشمہ شوگر ملز کے 10 سے 12 اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد بس کا عملہ مسافر کوچ کو قریبی تھانے لے گیا۔ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Related posts

ایم این اے بنوں مولانا نسیم علی شاہ 3 ایم پی او کے تحت حراست میں، ہری پور جیل منتقل

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

راجن پور: انڈس ہائی وے پر بس حادثے میں 12 مسافر جاں بحق، 32 زخمی