17
پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف نے آج جمعہ کو جمرود سپورٹس کمپلیکس میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں ڈاکٹر نبی جان آفریدی کے اغوا اور ڈاکٹر زین العابدین پر فائرنگ کے واقعات کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق اجلاس نمازِ جمعہ کے بعد سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا، جس میں ان واقعات کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی نے تمام عہدیداران، کارکنان اور ذمہ داران کو اجلاس میں بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
