پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے آئین میں گنجائش موجود ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے لیے آئین میں کئی گنجائشیں موجود ہیں، تاہم سیاسی حکومت ہونے کے باعث وہ ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے تھے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت گورنر راج بھی نافذ نہیں کرنا چاہتی تھی۔ ان کے مطابق تحریک انصاف نے گزشتہ 14 برسوں کے دوران دہشت گردی کو مسئلہ ہی نہیں سمجھا۔

وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ اگر پوری حکومت اڈیالہ، بنی گالہ یا مراد سعید کے ہاتھ میں دے دی جائے تو ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔

Related posts

امریکی شہریوں سے 35 ارب روپے کے فراڈ کا الزام، مرکزی ملزم فہیم اکرم گرفتار

پاکستان نے عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

مولانا فضل الرحمان کا گورنر راج مسترد، کہا: عہدہ مانگا تو صدر یا وزیراعظم کا مانگوں گا