سینیٹ میں ارکان کو تاحیات بلیو پاسپورٹ دینے کا بل متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): سینیٹ نے ارکان پارلیمنٹ کو تاحیات بلیو پاسپورٹ رکھنے اور استعمال کرنے کا حق دینے سے متعلق پاسپورٹ ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا۔

سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں تجویز دی گئی ہے کہ ایسا ریٹائرڈ پارلیمنٹیرین جس نے قومی اسمبلی یا سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہو، وہ اپنی مدت مکمل ہونے یا مدت پوری کیے بغیر رکنیت ختم ہونے کی صورت میں بھی بلیو پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے اور استعمال کرنے کا حق دار ہوگا۔

بل میں ارکان پارلیمنٹ کے بچوں کو بھی بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز شامل ہے۔

Related posts

امریکی شہریوں سے 35 ارب روپے کے فراڈ کا الزام، مرکزی ملزم فہیم اکرم گرفتار

پاکستان نے عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

مولانا فضل الرحمان کا گورنر راج مسترد، کہا: عہدہ مانگا تو صدر یا وزیراعظم کا مانگوں گا