لاہور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی مبینہ حراست اور عدم پیشی کے خلاف ان کی والدہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی آئینی درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق حماد اظہر کو دو روز قبل ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم قانونی تقاضے پورے کیے بغیر انہیں اب تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو حماد اظہر کی گرفتاری ظاہر کرنے، ان کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروانے اور انہیں فوراً روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔